کبھی سرور بے خودی کبھی سرور آگہی
حقیقتوں کا واسطہ عجیب شے ہے زندگی
تِرا خیال دے گیا ہے آسرا کہیں کہیں
تِرا فراق حوصلے بڑھا گیا کبھی کبھی
اسی میں کچھ سکون ہے شعورِ غم کا ساتھ دیں
یہی خوشی کی بات ہے چلے چلیں خوشی خوشی
ہزار ٹوٹتے گئے طلسم روپ رنگ کے
مگر نہ چین سے رہا مِرا شعار بت گری
چمن میں کون دیکھیے سحر کی تاب لا سکے
یہ رات بھر کی اوس میں نہا گئی کلی کلی
ہے چاک گل کا ماجرا جراحتوں کا سلسلہ
وہ زخم پھر نہ بھر سکا گری جہاں سے پنکھڑی
شہاب نکتہ سنج نے رکھا ہے سینت سینت کے
سلیقۂ کلام کی جو ساکھ ہے رہی سہی
شہاب سرمدی
بلاغت حسین
No comments:
Post a Comment