عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
چھوڑو رستہ، مت روکو ہم، دیوانوں کو، جانے دو
عاشق شمعِ رِحمتﷺ کے ہیں پروانوں کو، جانے دو
تم کیا جانو، اے دربانو، لذّت، اُلفت، چاہت کی
روکو گے تو لڑ جائیں گے، مستانوں کو جانے دو
گلیوں، رستوں، چوراہوں پر، بیٹھیں گے ہم، دھرنوں پر
بھر دیں گے سب کورٹ، کچہری اور تھانوں کو، جانے دو
ایک اللہ اور ایک قرآں اور ایک نبیﷺ کے متوالے
سب نکلے ہیں آج لُٹانے ہم جانوں کو، جانے دو
ایک ریاست اسلامی اور ایک نظامِ مصطفیٰﷺ
روٹی، کپڑا، گھر ملنے دو، انسانوں کو، جانے دو
نا انصافی، بد عنوانی، اور رشوت کی لعنت سے
پاک کریں گے اس دھرتی کو، ایوانوں کو، جانے دو
نجمی آؤ، ہم تم مل کر، پیار، محبت بوئیں گے
رب، رحمت سے بھر دے گا سب کھلیانوں کو، جانے دو
الحاج نجمی
No comments:
Post a Comment