عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عنایتوں کا حسیں سلسلہ محمّدﷺ ہیں
دُکھی دلوں کا فقط آسرا محمّدﷺ ہیں
ہم ایسے لوگ برس ہا برس سے درد میں ہیں
ہمارے واسطے حتمی دوا محمّدﷺ ہیں
ہو جاں کنی، یا ہو برزخ، یا ہو حساب کا دن
ہمارا سب ہی جگہ حوصلہ محمّدﷺ ہیں
جہاں میں بھیجے ہیں کتنے نبی خدا نے مگر
سبھی کے بیچ سے بس مُصطفٰی محمّدﷺ ہیں
ہر اِک نبیؑ کو جو مقبول اِک دعا مِلی تھی
خلیلِؑ رب کی وہ واحد دُعا محمّدﷺ ہیں
ہو لامکان و مکاں یا بہشت اور محمود
کوئی مقام بھی ہو، بادشہ محمّدﷺ ہیں
خدا سے اور خدائی سے پیار کر شوزب
محبتوں کا یقینی صِلہ محمّدﷺ ہیں
شوزب حکیم
No comments:
Post a Comment