امر واقعہ
تو امر واقعہ یہ ہے
یہ بیوہ ہو گئی تھی
اور اس نے ناسمجھ بچوں کو یوں ہی بھیک سے پالا ہے پوسا ہے
جواں بیٹے ہیں اب اپنا کماتے ہیں
انہیں تو معاشرے میں زندہ رہنا ہے
سو وہ بھی کیا کریں آخر
اسے تو مانگتے رہنے کی عادت ہے
اسی خاطر اسے بیٹوں نے اپنے گھر سے بھی باہر نکالا ہے
جاویدالحسن جاوید
No comments:
Post a Comment