Tuesday, 18 June 2013

سجدے خدا کو کرتا ہے انسان ریت پر

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ

سجدے خدا کو کرتا ہے انسان ریت پر
ابنِ علیؓ ولی کا ہے احسان ریت پر
جلنے لگی تھی شام بھی خیموں کے ساتھ ساتھ
اور جل رہا تھا خُلد کا سامان ریت پر
تب سے یزیدیوں کو ہے چُپ سی لگی ہوئی
لکھا تھا شہہ نے وقت کا فرمان ریت پر
تاریخ لکھ رہی تھی نیا باب عشق کا
بیٹھا ہوا تھا وقت کا سلطان ریت پر
یہ اور بات آنکھ نے دیکھا لہو لہو
سارا سفر تھا ریت کا، میدان ریت پر
تِیروں نے باپ بیٹی کو مِلنے نہیں دیا
دونوں ہی دیکھتے رہے حیران ریت پر
لاشے تھے سیّدوں کے یا رِشتوں کا قتل تھا
بِکھرے پڑے تھے بہنوں کے ارمان ریت پر

ممتاز گورمانی

No comments:

Post a Comment