Tuesday, 18 June 2013

پتے خزاں کی نذر کیے اور پھول بھی

پتے خزاں کی نذر کیے، اور پُھول بھی
آخر شجر نے جھاڑ دی شاخوں سے دُھول بھی
مجھ کو زمیں پہ بھیج دیا آسمان سے
تجھ سے معاف ہو نہ سکی ایک بُھول بھی
پہلے تو اس نے راستے کانٹوں سے بھر دیے
پھر ان میں لا کے رکھ دیے دو چار پُھول بھی
آمین کہنے والے ہیں جب سے خفا خفا
لگتا ہے بند ہو گیا بابِ قبُول بھی
میں زندگی میں اور کوئی کام کر سکوں
اے دل تُو اُس نگاہ کو اتنا تو بُھول بھی
کب تک رہے گا دل میں، کبھی جسم سے بھی کھیل
بانہوں کو میری پینگھ بنا اور جُھول بھی

ممتاز گورمانی

No comments:

Post a Comment