Saturday, 15 June 2013

وہ تھکاوٹ ہے کہ سب لوگ ہیں پتھرائے ہوئے

وہ تھکاوٹ ہے کہ سب لوگ ہیں پتھرائے ہوئے
 کہاں جاتے ہیں بتا راستے بَل کھائے ہوئے
 آپ اک بار محبت سے  پکاریں تو سہی
 ہم تو قبروں سے بھی اُٹھ آئیں گے دفنائے ہوئے
 ہار جانا تو مقدر میں لکھا تھا، لیکن
 ہار گردن سے اُتارے گئے پہنائے ہوئے
 تم بھی ملبُوس کے پھولوں میں مہک ڈھونڈتے ہو
 دُکھ کی دیمک تو ہے اندر سے ہمیں کھائے ہوئے
 دھوپ سے بچ کے کہاں جاتے کہ افضل گوہرؔ
 پیڑ تنکوں کی طرح تھے سو کہاں سائے ہوئے

افضل گوہر

No comments:

Post a Comment