نظروں میں اس نے مجھ سے اِشارات آج کی
کیا تھا یہ خواب کچھ نہ کھلی بات آج کی
میں نے تو بھر نظر تجھے دیکھا نہیں ابھی
رکھیو حساب میں نہ ملاقات آج کی
اک بات تلخ کہہ کے کیا زہر عشق سب
تُو نے ہماری خوب مدارات آج کی
یہ گفتگو کبھی بھی نہ آئی تھی درمیان
جو کچھ کہ تُو نے حرف و حکایات آج کی
دل میں یہی تھی میرے کہ دورِ شراب ہو
میں سچ کہوں یہ تُو نے کرامات آج کی
بلبل کے ناؤں پر بھی نہ آیا، بھلا ہوا
صیّاد تیری خالی گئی گھات آج کی
عیشِ شبِ وصال کو ہے صبحِ ہجر بھی
ٹھہری ہے یار کل پہ ملاقات آج کی
بھولے سے نام لے کے مِرا ہٹ پٹا گیا
پیاری لگی یہ مجھ کو تِری بات آج کی
مجھ پہ یہی قلق جو رہے گا تو یار بِن
کس طرح شب یہ گزرے گی ہیہات آج کی
اب تو جو کچھ ہوا، سو ہوا خیر رات ہے
قسمت میں دیکھنی تھی یہ آفات آج کی
لیکن مجھے تو پھر وہیں کل دیکھیو حسنؔ
گر خیر و عافیت سے کٹی رات آج کی
میر حسن دہلوی
کیا تھا یہ خواب کچھ نہ کھلی بات آج کی
میں نے تو بھر نظر تجھے دیکھا نہیں ابھی
رکھیو حساب میں نہ ملاقات آج کی
اک بات تلخ کہہ کے کیا زہر عشق سب
تُو نے ہماری خوب مدارات آج کی
یہ گفتگو کبھی بھی نہ آئی تھی درمیان
جو کچھ کہ تُو نے حرف و حکایات آج کی
دل میں یہی تھی میرے کہ دورِ شراب ہو
میں سچ کہوں یہ تُو نے کرامات آج کی
بلبل کے ناؤں پر بھی نہ آیا، بھلا ہوا
صیّاد تیری خالی گئی گھات آج کی
عیشِ شبِ وصال کو ہے صبحِ ہجر بھی
ٹھہری ہے یار کل پہ ملاقات آج کی
بھولے سے نام لے کے مِرا ہٹ پٹا گیا
پیاری لگی یہ مجھ کو تِری بات آج کی
مجھ پہ یہی قلق جو رہے گا تو یار بِن
کس طرح شب یہ گزرے گی ہیہات آج کی
اب تو جو کچھ ہوا، سو ہوا خیر رات ہے
قسمت میں دیکھنی تھی یہ آفات آج کی
لیکن مجھے تو پھر وہیں کل دیکھیو حسنؔ
گر خیر و عافیت سے کٹی رات آج کی
میر حسن دہلوی
No comments:
Post a Comment