خیالِ شبِ غم سے گھبرا رہے ہیں
ہمیں دن کو تارے نظر آرہے ہیں
دم وعظ کیسے مزے میں ہیں واعظ
بھرے جام کوثر کے چھلکا رہے ہیں
لگا دو ذرا ہاتھ اپنی گلے میں
جنازہ لیے دل کا ہم جارہے ہیں
یہ اُلجھے ہیں رندوں سے کیا شیخ صاحب
بڑھاپے میں کیوں ڈاڑھی رنگوا رہے ہیں
قیامت بچھی جاتی ہے ہر قدم پر
یہ کون آ رہا ہے، وہی آ رہے ہیں
دعا دے رہا ہوں یہ دیوانگی میں
چنیں پھول تنکے جو چنوا رہے ہیں
سیدھی کرتے ذرا مے کدے میں
عصا ٹیکتے کیا ریاضؔ آ رہے ہیں
ہمیں دن کو تارے نظر آرہے ہیں
دم وعظ کیسے مزے میں ہیں واعظ
بھرے جام کوثر کے چھلکا رہے ہیں
لگا دو ذرا ہاتھ اپنی گلے میں
جنازہ لیے دل کا ہم جارہے ہیں
یہ اُلجھے ہیں رندوں سے کیا شیخ صاحب
بڑھاپے میں کیوں ڈاڑھی رنگوا رہے ہیں
قیامت بچھی جاتی ہے ہر قدم پر
یہ کون آ رہا ہے، وہی آ رہے ہیں
دعا دے رہا ہوں یہ دیوانگی میں
چنیں پھول تنکے جو چنوا رہے ہیں
سیدھی کرتے ذرا مے کدے میں
عصا ٹیکتے کیا ریاضؔ آ رہے ہیں
ریاض خیر آبادی
No comments:
Post a Comment