کرتے ہو گلی کوچوں کو تارِیک بھی خود ہی
پھر روشنی کی بانٹتے ہو بِھیک بھی خود ہی
رسی جو نہیں کھنچتا ظالم کی کسی طور
آ جاتی ہے پھر سوچ میں تشکِیک بھی خود ہی
بِن بات جو وہ خود ہی بگڑ بیٹھا ہے ہم سے
اک روز وہ ہو جائے گا پھر ٹِھیک بھی خود ہی
ہوتا ہے وہ بیدار تو رہتا ہے کشیدہ
خوابوں میں چلا آتا ہے نزدِیک بھی خود ہی
آنکھیں ہوں کھلی اور ہو احساس بھی زندہ
ہو جاتی ہے پھر شعر کی تحرِیک بھی خود ہی
اک لفظ کی تعریف سے پتھر کو کیا موم
حل کر ہی لیا نکتۂ بارِیک بھی خود ہی
نازک سی کوئی بات کرو گے تو یہاں پر
بن جاؤ گے تم مرکزِ تضحِیک بھی خود ہی
اسلاف کا وِرثہ ہے سخن گوئی جو ہم تک
بس ہوتا چلا آیا ہے تملِیک بھی خود ہی
مرتضیٰ برلاس
پھر روشنی کی بانٹتے ہو بِھیک بھی خود ہی
رسی جو نہیں کھنچتا ظالم کی کسی طور
آ جاتی ہے پھر سوچ میں تشکِیک بھی خود ہی
بِن بات جو وہ خود ہی بگڑ بیٹھا ہے ہم سے
اک روز وہ ہو جائے گا پھر ٹِھیک بھی خود ہی
ہوتا ہے وہ بیدار تو رہتا ہے کشیدہ
خوابوں میں چلا آتا ہے نزدِیک بھی خود ہی
آنکھیں ہوں کھلی اور ہو احساس بھی زندہ
ہو جاتی ہے پھر شعر کی تحرِیک بھی خود ہی
اک لفظ کی تعریف سے پتھر کو کیا موم
حل کر ہی لیا نکتۂ بارِیک بھی خود ہی
نازک سی کوئی بات کرو گے تو یہاں پر
بن جاؤ گے تم مرکزِ تضحِیک بھی خود ہی
اسلاف کا وِرثہ ہے سخن گوئی جو ہم تک
بس ہوتا چلا آیا ہے تملِیک بھی خود ہی
مرتضیٰ برلاس
No comments:
Post a Comment