اب آنکھ سے اشکوں کی ترسیل نہیں ہوتی
حالت بھی مِرے دل کی تبدیل نہیں ہوتی
ہم شرم کے ماروں کو اب شرم نہیں آتی
ذلت میں پڑے ہیں اور تذلیل نہیں ہوتی
مجھ ٹوٹے ہوئے کو پھر یہاں کون بنائے گا
تجھ سے بھی اگر میری تکمیل نہیں ہوتی
خوشیاں مِرے حصے کی رخصت پہ ہیں برسوں سے
اور دکھ ہیں جو اب ان کی تعطیل نہیں ہوتی
اس جرمِ محبت پر بس ناز ہی کرنا ہے
ہم سے تو رضیؔ اس کی تاویل نہیں ہوتی
حالت بھی مِرے دل کی تبدیل نہیں ہوتی
ہم شرم کے ماروں کو اب شرم نہیں آتی
ذلت میں پڑے ہیں اور تذلیل نہیں ہوتی
مجھ ٹوٹے ہوئے کو پھر یہاں کون بنائے گا
تجھ سے بھی اگر میری تکمیل نہیں ہوتی
خوشیاں مِرے حصے کی رخصت پہ ہیں برسوں سے
اور دکھ ہیں جو اب ان کی تعطیل نہیں ہوتی
اس جرمِ محبت پر بس ناز ہی کرنا ہے
ہم سے تو رضیؔ اس کی تاویل نہیں ہوتی
رضی الدین رضی
No comments:
Post a Comment