کچھ اس طرح سے تباہی کا میں شکار ہوا
کہ مجھ پہ حملہ محبت کا بار بار ہوا
مِرے علاوہ کسی جیب میں نہیں تھا کچھ
میں بھیک مانگنے نکلا تو شرمسار ہوا
بساطِ صبر سے باہر مکالمہ کر لیں
معائدے میں اگر کوئی بے قرار ہوا؟
مِری نظر سے نہیں ہٹتے خدوخال اسکے
میں سوچتا ہوں وہ چہرہ اگر غبار ہوا؟
سوادِ عشق میں آداب کب بدلتے ہیں
اب التزامِ محبت بھی کاروبار ہوا
کہ مجھ پہ حملہ محبت کا بار بار ہوا
مِرے علاوہ کسی جیب میں نہیں تھا کچھ
میں بھیک مانگنے نکلا تو شرمسار ہوا
بساطِ صبر سے باہر مکالمہ کر لیں
معائدے میں اگر کوئی بے قرار ہوا؟
مِری نظر سے نہیں ہٹتے خدوخال اسکے
میں سوچتا ہوں وہ چہرہ اگر غبار ہوا؟
سوادِ عشق میں آداب کب بدلتے ہیں
اب التزامِ محبت بھی کاروبار ہوا
سلیم طاہر
No comments:
Post a Comment