یوں تو یہ شہر تھا زنجیر بپا پہلے سے
اب کے لیکن یہ اسیری ہے جُدا پہلے سے
مدتوں بعد تجھے دیکھنے نکلی آنکھیں
تُو کہیں میرے خیالات میں تھا پہلے سے
تُم سے آگے ہوں محبت میں تو حیران نہ ہو
دیکھ رکھی تھی رہِ دشتِ وفا پہلے سے
شعلہ رفتار بگولوں سے میں کیا بات کروں
اب کہاں لوگ وہ مانندِ صبا پہلے سے
درد کے باب میں کچھ اس سے زیادہ نہ ہوا
تیرے آنے سے ذرا اور بڑھا پہلے سے
ہم کو بھی ترکِ شناسائی کا اندازہ تھا
تُم نے جو آج کہا، ہم نے کِیا پہلے سے
بے سبب شاخِ شجر سے نہیں اُترے پنچھی
تُو بھی اندازۂ افتاد لگا پہلے سے
تخلیہ توڑ کے دیکھیں تو دِکھائی دیں گے
اب وہ حالات نہیں ظلِ خدا! پہلے سے
اب جو اُجڑا ہے تو کچھ تم پہ تو الزام نہیں
قریۂ دل تھا مِرا وقفِ بلا پہلے سے
وہ تو پہلے کے زمانے تھے کہ خوش فہم تھے ہم
اب تو کر لیتے ہیں سامانِ بُکا پہلے سے
تلخئ دہر کے اے دوست! بہانے نہ بنا
تیرے انداز تھے مائل بہ جفا پہلے سے
کچھ تو اس بار تنک ظرف تھے ہم بھی نیرؔ
اور کچھ اس نے ستایا تھا سوا پہلے سے
اب کے لیکن یہ اسیری ہے جُدا پہلے سے
مدتوں بعد تجھے دیکھنے نکلی آنکھیں
تُو کہیں میرے خیالات میں تھا پہلے سے
تُم سے آگے ہوں محبت میں تو حیران نہ ہو
دیکھ رکھی تھی رہِ دشتِ وفا پہلے سے
اُس نے بھی برف کا ملبوس کیا اور دبیز
ہم نے بھی آنچ بڑھائی ہے ذرا پہلے سےشعلہ رفتار بگولوں سے میں کیا بات کروں
اب کہاں لوگ وہ مانندِ صبا پہلے سے
درد کے باب میں کچھ اس سے زیادہ نہ ہوا
تیرے آنے سے ذرا اور بڑھا پہلے سے
ہم کو بھی ترکِ شناسائی کا اندازہ تھا
تُم نے جو آج کہا، ہم نے کِیا پہلے سے
بے سبب شاخِ شجر سے نہیں اُترے پنچھی
تُو بھی اندازۂ افتاد لگا پہلے سے
تخلیہ توڑ کے دیکھیں تو دِکھائی دیں گے
اب وہ حالات نہیں ظلِ خدا! پہلے سے
اب جو اُجڑا ہے تو کچھ تم پہ تو الزام نہیں
قریۂ دل تھا مِرا وقفِ بلا پہلے سے
وہ تو پہلے کے زمانے تھے کہ خوش فہم تھے ہم
اب تو کر لیتے ہیں سامانِ بُکا پہلے سے
تلخئ دہر کے اے دوست! بہانے نہ بنا
تیرے انداز تھے مائل بہ جفا پہلے سے
کچھ تو اس بار تنک ظرف تھے ہم بھی نیرؔ
اور کچھ اس نے ستایا تھا سوا پہلے سے
شہزاد نیر
No comments:
Post a Comment