Friday, 6 September 2013

بے دلی سے ہنسنے کو خوشدلی نہ سمجھا جائے

بے دلی سے ہنسنے کو خوشدلی نہ سمجھا جائے
غم سے جلتے چہرے کو روشنی نہ سمجھا جائے
گاہ، گاہ، وحشت میں، گھر کی سمت جاتا ہوں
اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے
لاکھ خوش گماں دنیا، باہمی تعلق کو
دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے
ہم تو بس یہ کہتے ہیں، روز جینے مرنے کو
آپ چاہے کچھ سمجھیں، زندگی نہ سمجھا جائے
خاک کرنے والوں کی، کیا عجیب خواہش تھی
خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے

پیرزادہ قاسم صدیقی

No comments:

Post a Comment