Wednesday, 18 October 2017

ہزار حوصلہ یوں تو جہان بھر سے ملا

ہزار حوصلہ یوں تو جہان بھر سے ملا
بڑھاوا اور ہی لیکن تِری نظر سے ملا
ہوا میں اس نے اشارہ کوئی اچھال دیا
چلو یہ پھول تو اک شاخِ بے ثمر سے ملا
قدم قدم پہ ہے میرے لہو کی گل کاری
سراغ رنگ وفا میری رہگزر سے ملا
سفر میں ہم بھی پڑاؤ کے کب رہے قائل
نہ پھول پھل ہی نہ سایہ کسی شجر سے ملا
خدا کے واسطے بخشش نہ دیں مِرا حق دیں
ملا ہی کیا جو کسی سے اگر مگر سے ملا
ابھی ابھی تو میاں تو نے آنکھ کھولی ہے
ابھی نہ آنکھ کسی چشم معتبر سے ملا
وہ ضد میں آپ ہی اپنے خلاف جاتا ہے
رؤف خیر کو ہر اعتبار شر سے ملا

رؤف خیر

No comments:

Post a Comment