وہ میرا درد دل کیا جانتے ہیں
تڑپنے کو تماشا جانتے ہیں
بہار گل ہے خار آنکھوں میں تجھ بن
چمن کو ہم تو صحرا جانتے ہیں
کہیں کیا حال دل اپنا بتوں سے
ستانا، قتل کرنا، پھر جلانا
وہ بے تعلیم کیا کیا جانتے ہیں
ملیں ہم کیوں نہ آنکھیں برگِ گل سے
اسے تیرا کفِ پا جانتے ہیں
رقیبوں پر ستم اتنا نہ کیجے
انہیں بھی آپ ہم سا جانتے ہیں
یہاں تک عجز کے خوگر ہیں غافلؔ
بروں کو بھی ہم اچھا جانتے ہیں
منور خان غافل
No comments:
Post a Comment