Thursday, 11 May 2017

قربت ہمیں نہ بخشئے احسان کی طرح

قربت ہمیں نہ بخشئے احسان کی طرح
منظور ہم کو پیار نہیں دان کی طرح
وہ کامیاب ٹھہرے تجارت میں عشق کی
جو حسن کو سمجھتے ہیں سامان کی طرح
یہ آخری سہارا ہے ساقی! ذرا سنبھل
پیمانہ ٹوٹ جائے نہ پیمان کی طرح
مخلص تھے جنتوں سے کِیا سب کو ہمکنار
محروم خود ہی رہ گئے رضوان کی طرح

مسلم سلیم

No comments:

Post a Comment