Sunday, 7 April 2013

کل جنہیں زندگی تھی راس بہت

کل جنہیں زندگی تھی راس بہت
آج دیکھا انہیں ‌اُداس بہت
رفتگاں کا نشاں نہیں مِلتا
اُگ رہی ہے زمیں پہ گھاس بہت
کیوں نہ روؤں تری جُدائی میں
دن گزرتے ہیں تیرے پاس بہت
چھاؤں مِل جائے دامنِ گُل کی
ہے غریبی میں یہ لباس بہت
وادئ دل میں پاؤں دیکھ کے رکھ
ہے یہاں درد کی اُگاس بہت
سُوکھے پتوں کو دیکھ کر ناصرؔ
یاد آتی ہے گُل کی باس بہت

ناصر کاظمی

No comments:

Post a Comment