Tuesday, 28 October 2014

شاہراہ

شاہراہ

ایک افسردہ شاہراہ ہے دراز
دور افق پر نظر جمائے ہوئے
سرد مٹی پہ اپنے سینے کے
سُرمگیں حُسن کو بچھائے ہوئے
جس طرح کوئی غمزدہ عورت
اپنے ویراں کدے میں محوِ خیال
وصلِ محبوب کے تصور میں
موبموچور، عضو عضو نڈھال

فیض احمد فیض

No comments:

Post a Comment