مجھ میں غم یک رنگی زہراب سے آیا ہے
صحرا مِرے باغوں میں سیلاب سے آیا ہے
تم دل کا محرک تھے کیا یاد دلاؤں میں
واپس کبھی کنکر بھی تالاب سے آیا ہے
پا کر بھی تجھے دل کو دھڑکا ہے جدائی کا
تو خواب میں آیا ہے یا خواب سے آیا ہے
پتھر نے سکھائی ہے تہذیب مِرے سر کو
سازینہ قرینے میں مضراب سے آیا ہے
مٹی سے بچھڑ کر بھی مٹی کے لیے جلنا
یہ وصف چراغوں میں مہتاب سے آیا ہے
افتاد ہی بالآخر ایجاد میں ڈھلتی ہے
کشتی کا ہنر ہم تک گرداب سے آیا ہے
سوچا ہے اسے شاہدؔ دشمن کے لیے رکھ دوں
میرے لیے جو تحفہ احباب سے آیا ہے
صحرا مِرے باغوں میں سیلاب سے آیا ہے
تم دل کا محرک تھے کیا یاد دلاؤں میں
واپس کبھی کنکر بھی تالاب سے آیا ہے
پا کر بھی تجھے دل کو دھڑکا ہے جدائی کا
تو خواب میں آیا ہے یا خواب سے آیا ہے
پتھر نے سکھائی ہے تہذیب مِرے سر کو
سازینہ قرینے میں مضراب سے آیا ہے
مٹی سے بچھڑ کر بھی مٹی کے لیے جلنا
یہ وصف چراغوں میں مہتاب سے آیا ہے
افتاد ہی بالآخر ایجاد میں ڈھلتی ہے
کشتی کا ہنر ہم تک گرداب سے آیا ہے
سوچا ہے اسے شاہدؔ دشمن کے لیے رکھ دوں
میرے لیے جو تحفہ احباب سے آیا ہے
شاہد ذکی
No comments:
Post a Comment