Tuesday, 26 November 2019

اب جیون خالی کاسہ ہے

اب جیون خالی کاسہ ہے
اب گنتی کی کچھ سانسیں ہیں
اب تھوڑے دنوں کا میلہ ہے
بازار اجڑنے والا ہے
اب مال متاع ختم ہوا
اب تم بازار میں آئے ہو
اس وقت کہاں تھے تم پاگل 
جب شہر کی اندھی گلیوں میں
میں تم کو پانے کی خاطر
آوازیں دیتا پھرتا تھا

ميثم على آغا

No comments:

Post a Comment