ہم بھی اِک رنگ میں تقدیر سے ٹکراتے ہیں
پاؤں پھیلائے تو ہم ہاتھ کو پھیلاتے ہیں
ہم تو جاتے ہیں چمن میں کہ صبا آتی ہے
پھول کیوں شاخ پہ کھلنے کے لیے آتے ہیں
بے سر و پا جو کھڑی ہے یہ عمارت دل کی
اس لیے اس میں وہ آتے ہوئے گھبراتے ہیں
میں نے جو تم سے کہی تھی کبھی سرگوشی میں
آج بھی لوگ اُسی بات کو دہراتے ہیں
پیکرِ شام! تری آنکھ کے ڈوروں کی قسم
تم کہو ہم کو، تو دنیا سے چلے جاتے ہیں
پوچھتے رہتے ہیں کیا کرتے ہو، کیا کرتے ہو
کچھ نہیں کرتے، محبت کی جزا پاتے ہیں
شاعرانہ سی روش ہے یہ محض شوقِ جنوں
جن کلیجوں میں تڑپ ہوتی ہے پھٹ جاتے ہیں
پاک ہو جاتا ہے دنیا کے خرافات سے وہ
مرنے والے کو بھلا کس لیے نہلاتے ہیں؟
پاؤں پھیلائے تو ہم ہاتھ کو پھیلاتے ہیں
ہم تو جاتے ہیں چمن میں کہ صبا آتی ہے
پھول کیوں شاخ پہ کھلنے کے لیے آتے ہیں
بے سر و پا جو کھڑی ہے یہ عمارت دل کی
اس لیے اس میں وہ آتے ہوئے گھبراتے ہیں
میں نے جو تم سے کہی تھی کبھی سرگوشی میں
آج بھی لوگ اُسی بات کو دہراتے ہیں
پیکرِ شام! تری آنکھ کے ڈوروں کی قسم
تم کہو ہم کو، تو دنیا سے چلے جاتے ہیں
پوچھتے رہتے ہیں کیا کرتے ہو، کیا کرتے ہو
کچھ نہیں کرتے، محبت کی جزا پاتے ہیں
شاعرانہ سی روش ہے یہ محض شوقِ جنوں
جن کلیجوں میں تڑپ ہوتی ہے پھٹ جاتے ہیں
پاک ہو جاتا ہے دنیا کے خرافات سے وہ
مرنے والے کو بھلا کس لیے نہلاتے ہیں؟
ادریس آزاد
No comments:
Post a Comment