مجھے خلا ميں بھٹکنے کی آرزو ہی سہی
کہ تُو مِلے نہ مِلے تيری جستجو ہی سہی
قريب آ شبِ تنہائی تجھ سے پيار کريں
تمام دن کی تھکن کا علاج تُو ہی سہی
بڑے خلوص سے ملتا ہے جب بھی ملتا ہے
مگر وہ اَبر سمندر پہ کيوں برستا ہے؟
زمين بانجھ سہی، خاک بے نمُو ہی سہی
تم اپنے داغ سرِ پيرہن کی بات کرو
ہمارا دامنِ صد چاک بے رفو ہی سہی
يہ ناز کم تو نہيں ہے کہ اُن سے مل آئے
وہ ايک پَل کو سرِ راہ گفتگو ہی سہی
جو اپنے آپ سے شرمائے کس سے بات کرے
ميں آئينے کی طرح اُس کے رُوبرُو ہی سہی
کسی طرح تو يہ تنہائيوں کی شام کٹے
وصالِ يار نہيں قربتِ عدو ہی سہی
يہ سجدۂ سرِ مقتل کا وقت ہے محسنؔ
خود اپنے خونِ رگِ جاں سے اب وضو ہی سہی
محسن نقوی
No comments:
Post a Comment