دعا میں آج بد دعا بھی ہے
جانے کیا مصلحت خدا کی ہے
شام کو دیکھ کر یقیں آیا
ہم نےانسانیت بھلا دی ہے
مانا فرعون بھی ہے لوٹ آیا
کیوں نہ بے حس ہو مسلماں حاکم
عیش و عشرت میں جب پناہ لی ہے
خونِ معصوم رنگ لائے گا
گر ہے شیطاں تو اک خدا بھی ہے
اتباف ابرک
No comments:
Post a Comment