Tuesday, 27 March 2018

وسعت چشم تر بھی دیکھیں گے

وسعتِ چشمِ تر بھی دیکھیں گے
ہم تجھے بھول کر بھی دیکھیں گے
زخم پر ثبت کر نہ لب اپنے
زخم کو چارہ گر بھی دیکھیں گے
ہجر کی شب سے حوصلے اپنے
بچ گئے تو سحر بھی دیکھیں گے
رات ہونے دو، لوگ سونے دو 
چاند کو در بدر بھی دیکھیں گے
اک دعا دل سے چھپ کے مانگی تھی
اس دعا کا اثر بھی دیکھیں گے
چھیڑ کر دل کی راکھ کو محسن
اب کے رقصِ شرر بھی دیکھیں گے

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment