کیا ڈھونڈنے آئے ہو نظر میں
دیکھا ہے تمہِیں کو عمر بھر میں
معیارِ جمال و رنگ و بُو تھے
وہ جب تک رہے میری چشم تر میں
اب خواب و خیال بن گئے ہو
وہ رنگ تمہارے کام آیا
اڑتا ہے جو غم کی دوپہر میں
ہائے یہ طویل و سرد راتیں
اور ایک حیاتِ مختصر میں
اب صورتِ حال بن گیا ہوں
ملتا ہوں نگاہِ چارہ گر میں
یا اور ستارے، اور شبنم
یا مر رہیں دامنِ سحر میں
یا منزلِ مہر و ماہ بھی ہے
یا راہِ فرار ہے سفر میں
وہ بھی ظفرؔ سے خوش نہیں ہیں
رہتے ہیں جو دیدۂ ظفرؔ میں
یوسف ظفر
No comments:
Post a Comment