کُنج کُنج نغمہ زن، بسنت آ گئی
اب سجے گی انجمن، بسنت آ گئی
اڑ رہے ہیں شہر میں پتنگ رنگ رنگ
جگمگا اٹھا گگن، بسنت آ گئی
موہنے لبھانے والے پیارے پیارے لوگ
سبز کھیتیوں پہ پھر نکھار آ گیا
لے کے زرد پیرہن، بسنت آ گئی
پچھلے سال کے ملال دل سے مٹ گئے
لے کے پھر نئی چبھن، بسنت آ گئی
ناصر کاظمی
No comments:
Post a Comment