تجھ پہ میں مشتمل نہ تھا پہلے
مجھ میں تُو منتقل نہ تھا پہلے
امن مفقود بھی نہ تھا یکسر
جور بھی مستقل نہ تھا پہلے
اب غلط کر رہے ہیں رو رو کر
پیٹنا اب تو بن چکا معمول
اس قدر متصل نہ تھا پہلے
منصفی کا فروغ کیا چاہوں
تُو کبھی معتدل نہ تھا پہلے
بابر رحمٰن شاہ
No comments:
Post a Comment