اے مہِ ہجر کیا کہیں، کیسی تھکن سفر میں تھی
روپ جو رہگزر میں تھے دھوپ جو رہگزر میں تھی
لفظ کی شکل پر نہ جا، لفظ کے رنگ بھی سمجھ
ایک خبر پسِ خبر آج کی ہر خبر میں تھی
رات فصیلِ شہر میں ایک شگاف کیا ملا
میری نگاہ میں بھی خواب، تیری نگاہ میں خواب
ایک ہی دھن بسی ہوئی عصرِ رواں کے سر میں تھی
شہر پہ رتجگوں سے بھی بابِ افق نہ کھل سکا
وسعتِ بام و در نجیبؔ وسعتِ بام و در میں تھی
نجیب احمد
No comments:
Post a Comment