Tuesday 14 November 2017

فن تو آتا مجھے قرینے کا

نعتِ رسولِ مقبولﷺ

فن تو آتا مجھے قرینے کا
کاش ہوتا گدا مدینے کا
کون خوشبو مقابلہ کرتی
آپؐ کے بوند بھر پسینے کا
تر پڑے گا حدیث پڑھ لے تو
ڈوبتا ناخدا سفینے کا
پوچھ مت رند سے نشہ ساقی
معرفت کی شراب پینے کا
بندگی ہے وجود کا منشور
فائدہ کیا فضول جینے کا

بابر رحمٰن شاہ

No comments:

Post a Comment