Tuesday, 26 May 2020

میں کوئی برف نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گا

میں کوئی برف نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گا
میں تو جادو ہوں جادو ہوں  میں چل جاؤں گا
میں کوئی برف نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گا
میں کوئی حرف نہیں ہوں جو بدل جاؤں گا
میں سہاروں پہ نہیں خود پہ یقیں رکھتا ہوں
گر پڑوں تو ہوا کیا میں سنبھل جاؤں گا
چاند سورج کی طرح وقت پر نکلا ہوں میں
چاند سورج کی طرح وقت پر ڈھل جاؤں گا
قافلے والے چھوڑ گئے ہیں مجھ کو پیچھے
قافلے والوں سے آگے میں نکل جاؤں گا
میں اندھیروں کو مٹا دوں گا چراغوں کی طرح
آگ سینے میں لگا دوں گا میں جل جاؤں گا
ہوش والوں سے گزارش ہے پردہ کر لیں
میں دیوانہ ہوں عاشق ہوں مچل جاؤں گا
روک سکتی ہے مجھے تو روک لے دنیا بخشی
میں تو جادو ہوں جادو ہوں میں تو چل جاؤں گا

آنند بخشی 

No comments:

Post a Comment