Thursday 21 May 2020

دل ہوم ہوم کرے گبھرائے

فلمی گیت

دل ہوم ہوم کرے، گبھرائے
گھن دھم دھم کرے، ڈر جائے
اک بوند کبھی پانی کی
موری انکھیوں سے برسائے
دل ہوم ہوم کرے، گبھرائے

تیری جهوری داروں سب سوکھے پات جو آئے
تیرا چھواں لاگے، میری سوکھی ڈار ہریائے
دل ہوم ہوم کرے، گبھرائے

جس تن کو چھوا تُو نے، اس تن کو چھپاؤں
جس من کو لاگے نیناں، وہ کس کو دِکھاؤں
او مورے چندرما، تیری چاندنی انگ جلائے
تیری اونچی اٹاری، میں نے پنکھ لیے کٹوائے
دل ہوم ہوم کرے، گبھرائے
گھن دھم دھم کرے، ڈر جائے
اک بوند کبھی پانی کی
موری انکھیوں سے برسائے
دل ہوم ہوم کرے، گبھرائے

گلزار

No comments:

Post a Comment