Tuesday 26 May 2020

مجھے تیری محبت کا سہارہ مل گیا ہوتا

فلمی گیت

مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا، کنارا مل گیا ہوتا

نہ تھا منظور قسمت کو، نہ تھی مرضی بہاروں کی
نہیں تو اس گلستاں میں کمی تھی کیا نظاروں کی
میری نظروں کو بھی کوئی نظارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا کنارا مل گیا ہوتا
مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا

خوشی سے اپنی آنکھوں کو میں اشکوں سے بھگو لیتا
میرے بدلے تُو ہنس لیتی، تیرے بدلے میں رو لیتا
مجھے اے کاش تیرا درد سارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا کنارا مل گیا ہوتا
مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا

ملی ہے چاندنی جن کو، یہ ان کی اپنی قسمت ہے
مجھے اپنے مقدر سے فقط اتنی شکایت ہے
مجھے ٹوٹا ہوا کوئی ستارا مل گیا ہوتا
اگر طوفاں نہیں آتا کنارا مل گیا ہوتا
مجھے تیری محبت کا سہارا مل گیا ہوتا

آنند بخشی 

No comments:

Post a Comment