Monday 11 November 2013

دریده ایسے ہوئے عمر بھر سلے نہیں ہم

دریده ایسے ہوئے عمر بھر سِلے نہیں ہم
یہ کیا ہوا کہ تجھے مِل کے بھی مِلے نہیں ہم
گلاب تھے کسی صحرا مزاج موسم کے
تمہارے خواب کے اطراف میں کھلے نہیں ہم
مِلے ہیں ورثے میں کچھ خواب کچھ جلے خیمے
تِرے محل کی روایت کے سِلسلے نہیں ہم
یہ کیا ہوا تجھے تُو تو پہاڑ جیسا تھا
ہمیں بھی دیکھ جڑوں سے ذرا ہِلے نہیں ہم
زمیں کی تہ میں کہیں دُور دفن ہو گئے تھے
سو تیرے عہدِ خرابات میں مِلے نہیں ہم

سجاد بلوچ 

No comments:

Post a Comment