Saturday, 23 November 2013

آ میرے دوست محبت میں ہر اک بات بھلا

آ میرے دوست محبت میں ہر اِک بات بھلا
رنگ بھلا، نسل بھلا، قوم بھلا، ذات بھلا
میں تو کوشش میں ہوں کہ بھولوں تِرے جوروستم
تجھ سے ہو پائے تو تُو میری عِنایات بھلا
اے جنوں رہنے دے کچھ روز مجھے ہَستی میں
میں تجھے بھول چکا، تُو بھی میری ذات بھلا
آستانوں کے نہ پابند بنا دیں تجھ کو
پیر و مرشد کو بھلا، کشف و کرامات بھلا
عقل و تحقیق کے دریا میں اتر جا اِس دَم
حسن اور عشق کی فرسودہ روایات بھلا
اے حنیفؔ تجھ سے بہت کام ابھی لینے ہیں
شوق مٹی میں دَبا، وِحشت و جذبات بھلا

حنیف سمانا

No comments:

Post a Comment