نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز
بے درد میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز
تیری ہی زلفِ ناز کا اب تک اسیر ہوں
یعنی کسی کے دامِ میں آیا نہیں ہنوز
یادش بخیر جس پہ کبھی تھی تری نظر
محرابِ جاں میں تُو نے جلایا تھا خود جسے
سینے کا وہ چراغ بجھایا نہیں ہنوز
بے ہوش ہو کے جلد تجھے ہوش آ گیا
میں بدنصیب ہوش میں آیا نہیں ہنوز
تُو کاروبارِ شوق میں تنہا نہیں رہا
میرا کسی نے ہاتھ بٹایا نہیں ہنوز
گردن کو آج بھی تری بانہوں کی یاد ہے
یہ منتوں کا طوق بڑھایا نہیں ہنوز
مر کر بھی آئے گی یہ صدا قبرِ جوشؔ سے
بے درد میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز
جوش ملیح آبادی
No comments:
Post a Comment