Tuesday, 16 December 2014

کچھ اس طرح وہ مری زندگی میں آیا تھا

کچھ اس طرح وہ میری زندگی میں آیا تھا
کہ میرا ہوتے ہوئے بھی، بس ایک سایا تھا
ہوا میں اڑنے کی دُھن نے یہ دن دِکھایا تھا
اڑان میری تھی، لیکن سفر پرایا تھا
یہ کون راہ دِکھا کر چلا گیا مجھ کو
میں زندگی میں بھلا کِس کے کام آیا تھا
میں اپنے وعدے پہ قائم نے رہ سکا ورنہ
وہ تھوڑی دور جا کر تو لوٹ آیا تھا
نہ اب وہ گھر ہے نہ اس کے لوگ یاد وسیمؔ
نہ جانے اس نے کہاں سے مجھے چرایا تھا

وسیم بریلوی

No comments:

Post a Comment