بس ایک ماہِ جنوں خیز کی ضیا کے سوا
نگر میں کچھ نہیں باقی رہا ہوا کے سوا
ہے ایک اور بھی صورت کہیں مری ہی طرح
اک اور شہر بھی ہے قریۂ صدا کے سوا
اک اور سمت بھی ہے اس سے جا کے ملنے کی
مکان، زر، لبِ گویا، حدِ سپہرق زمیں
دکھائی دیتا ہے سب کچھ یہاں خدا کے سوا
مری ہی خواہشیں باعث ہیں میرے غم کی منیرؔ
عذاب مجھ پہ نہیں حرفِ مدّعا کے سوا
منیر نیازی
No comments:
Post a Comment