لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
خُود میرے نبیؐ نے بات یہ بتا دی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
ہر زمانہ سُن لے یہ نوائے ہادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
لمحہ لمحہ اُنؐ کا طاق میں ہُوا جگمگانے والا
آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا
تھے اصول جتنے اُنؐ کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں
دِیں کے سارے رَستے آپؐ تک پہنچ کر ختم ہو گئے ہیں
ذات حرفِ آخر، بات انفرادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
ارتقائے عالم کر دیا خُدا نے صرف نام اُنؐ کے
اُن کی خُوش نصیبی جن کے ہیں وہ آقا، جو غلام اُن کے
گُونجے وادی وادی آپؐ کی منادی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
اُنؐ کے بعد اُنؐ کا مرتبہ کوئی بھی پائے گا نہ لوگو
ظِلی یا بروزی اب کوئی پیغمبر آئے گا نہ لوگو
آپؐ نے یہ کہہ کر مُہر ہی لگا دی، لاَ نَبِىَّ بَعْدِى
مظفر وارثی
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ۔“ الاحزاب:۴۰ ”
ترجمہ؛ ”محمدؐ باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے، لیکن رسول ہے اللہ کا اور خاتم النبیین“۔
No comments:
Post a Comment