اس دورِ بے ضمیر میں جینا سکھا دیا
حالات نے ہمیں بھی منافق بنا دیا
جب اس نے میرے فن کا مجھے واسطہ دیا
اک نام اپنی نظم سے میں نے ہٹا دیا
جینے ہی دے مجھے نہ وہ مرنے ہی دے مجھے
خنجر چلا دیا، کبھی مرہم لگا دیا
پھر داغدار ہو گیا دامانِ گلستاں
لو آج پھر کسی نے نشیمن جلا دیا
دیتے پھرو ثبوتِ وفا اب جہاں تہاں
الزام بے وفائی کا اُس نے لگا دیا
ہتھیار پہلے عقل نے ڈھالے نئے نئے
دنیا کو پھر جنوں کا نشانہ بنا دیا
چنگاریوں کو اب کوئی پاگل ہوا نہ دے
شعلہ تو جیسے ہو سکا ہم نے بُجھا دیا
معیارِ زندگی کو اٹھانے کے شوق نے
کردار پستیوں سے بھی نیچے گرا دیا
یہ بھی تو سوچیے کبھی تنہائی میں ذرا
دنیا سے ہم نے کیا لیا، دنیا کو کیا دیا
بربادیوں سے لینا ہے کچھ کام اے حفیظ
یوں مرثیے کو ہم نے ترانہ بنا دیا
حالات نے ہمیں بھی منافق بنا دیا
جب اس نے میرے فن کا مجھے واسطہ دیا
اک نام اپنی نظم سے میں نے ہٹا دیا
جینے ہی دے مجھے نہ وہ مرنے ہی دے مجھے
خنجر چلا دیا، کبھی مرہم لگا دیا
پھر داغدار ہو گیا دامانِ گلستاں
لو آج پھر کسی نے نشیمن جلا دیا
دیتے پھرو ثبوتِ وفا اب جہاں تہاں
الزام بے وفائی کا اُس نے لگا دیا
ہتھیار پہلے عقل نے ڈھالے نئے نئے
دنیا کو پھر جنوں کا نشانہ بنا دیا
چنگاریوں کو اب کوئی پاگل ہوا نہ دے
شعلہ تو جیسے ہو سکا ہم نے بُجھا دیا
معیارِ زندگی کو اٹھانے کے شوق نے
کردار پستیوں سے بھی نیچے گرا دیا
یہ بھی تو سوچیے کبھی تنہائی میں ذرا
دنیا سے ہم نے کیا لیا، دنیا کو کیا دیا
بربادیوں سے لینا ہے کچھ کام اے حفیظ
یوں مرثیے کو ہم نے ترانہ بنا دیا
حفیظ میرٹھی
No comments:
Post a Comment