اپنے لبوں کو دشمنِ اظہار مت بنا
سچے ہیں جو انہی کو گنہگار مت بنا
دل کو دبا دبا کے نہ رکھ دھڑکنوں تلے
بے چینیوں کے لطف کو آزار مت بنا
جتنے بھی لفظ ہیں وہ مہکتے گلاب ہیں
لہجے کے فرق سے انہیں تلوار مت بنا
ترکِ وفا کا جرم نہ مانے گا تُو نہ میں
اِس مسئلے کو باعثِ تکرار مت بنا
الزام کچھ تو گردشِ ایام کو بھی دے
اپنے ہر ایک غم کو غمِ یار مت بنا
آ میرے بازوؤں میں کہ ساحل پہ جا لگیں
اِس موج موج وقت کو منجھدار مت بنا
تیرا یہ ضبط، اور وہ شعلہ سا آدمی
سورج کے آگے موم کی دیوار مت بنا
شاید وہ تیرے منہ پہ ہی سچ بولنے لگیں
چہرے کو آئینے کا پرستار مت بنا
ہر ایک کے لئے نہ کھلا رکھ اسے قتیلؔ
یہ دل ہے ایک گھر اسے بازار مت بنا
قتیل شفائی
سچے ہیں جو انہی کو گنہگار مت بنا
دل کو دبا دبا کے نہ رکھ دھڑکنوں تلے
بے چینیوں کے لطف کو آزار مت بنا
جتنے بھی لفظ ہیں وہ مہکتے گلاب ہیں
لہجے کے فرق سے انہیں تلوار مت بنا
ترکِ وفا کا جرم نہ مانے گا تُو نہ میں
اِس مسئلے کو باعثِ تکرار مت بنا
الزام کچھ تو گردشِ ایام کو بھی دے
اپنے ہر ایک غم کو غمِ یار مت بنا
آ میرے بازوؤں میں کہ ساحل پہ جا لگیں
اِس موج موج وقت کو منجھدار مت بنا
تیرا یہ ضبط، اور وہ شعلہ سا آدمی
سورج کے آگے موم کی دیوار مت بنا
شاید وہ تیرے منہ پہ ہی سچ بولنے لگیں
چہرے کو آئینے کا پرستار مت بنا
ہر ایک کے لئے نہ کھلا رکھ اسے قتیلؔ
یہ دل ہے ایک گھر اسے بازار مت بنا
قتیل شفائی
No comments:
Post a Comment