نہ شوخیوں سے نہ سنجیدگی سے ملتی ہیں
وہ لذتیں جو تِری برہمی سے ملتی ہیں
جب اسکے غم کے سوا زیست کچھ نہیں ہوتی
وہ ساعتیں بڑی خوش قسمتی سے ملتی ہیں
نہیں ضرور کہ قربت ہو وصل کا حاصل
کہ دوریاں بھی تو وابستگی سے ملتی ہیں
دلِ 💔 تباہ! مِری بات کا خیال نہ کر
ملامتیں بھی تو ہمدرد ہی سے ملتی ہیں
نقابِ حُسن کو جلووں سے مختلف نہ سمجھ
نظر کو دِید کی راہیں اسی سے ملتی ہیں
جو درد و غم کی طلب ہے سنو کلامِ حفیظ
یہ بخششیں کسی محروم ہی سے ملتی ہیں
وہ لذتیں جو تِری برہمی سے ملتی ہیں
جب اسکے غم کے سوا زیست کچھ نہیں ہوتی
وہ ساعتیں بڑی خوش قسمتی سے ملتی ہیں
نہیں ضرور کہ قربت ہو وصل کا حاصل
کہ دوریاں بھی تو وابستگی سے ملتی ہیں
دلِ 💔 تباہ! مِری بات کا خیال نہ کر
ملامتیں بھی تو ہمدرد ہی سے ملتی ہیں
نقابِ حُسن کو جلووں سے مختلف نہ سمجھ
نظر کو دِید کی راہیں اسی سے ملتی ہیں
جو درد و غم کی طلب ہے سنو کلامِ حفیظ
یہ بخششیں کسی محروم ہی سے ملتی ہیں
حفیظ میرٹھی
No comments:
Post a Comment