مجھ سے تیرے حضور چھپایا نہ جا سکا
وہ ماجرائے غم کہ سنایا نہ جا سکا
تُو نے تو ہم کو بخش دیے دو جہاں کے غم
بارِ کرم ہمیں سے اٹھایا نہ جا سکا
ہیں جاں فزا زمانے کی رنگینیاں مگر
دل وہ دیار تھا کہ بھلایا نہ جا سکا
گرچہ تیرا خیال ہی تھا وجہِ اضطراب
لیکن تیرا خیال بھلایا نہ جا سکا
یوں تو ہمیں قبول غمِ جاوداں بھی تھا
لیکن غمِ حبیب اٹھایا نہ جا سکا
جانے لگا تو جی سے گیا راہِ عشق میں
آنے لگا تو آپ میں آیا نہ جا سکا
شہزادؔ! اس نے پا ہی لیا مدعا میرا
تجھ سے تو اس قدر بھی چھپایا نہ جا سکا
شہزاد احمد
وہ ماجرائے غم کہ سنایا نہ جا سکا
تُو نے تو ہم کو بخش دیے دو جہاں کے غم
بارِ کرم ہمیں سے اٹھایا نہ جا سکا
ہیں جاں فزا زمانے کی رنگینیاں مگر
دل وہ دیار تھا کہ بھلایا نہ جا سکا
گرچہ تیرا خیال ہی تھا وجہِ اضطراب
لیکن تیرا خیال بھلایا نہ جا سکا
یوں تو ہمیں قبول غمِ جاوداں بھی تھا
لیکن غمِ حبیب اٹھایا نہ جا سکا
جانے لگا تو جی سے گیا راہِ عشق میں
آنے لگا تو آپ میں آیا نہ جا سکا
شہزادؔ! اس نے پا ہی لیا مدعا میرا
تجھ سے تو اس قدر بھی چھپایا نہ جا سکا
شہزاد احمد
No comments:
Post a Comment