Friday, 7 March 2014

بس یہی سوچ کے پہروں نہ رہا ہوش مجھے

بس یہی سوچ کے پہروں نہ رہا ہوش مجھے
کر دیا نہ ہو کہیں تُو نے فراموش مجھے
تیری آنکھوں کا یہ مے خانہ سلامت ساقی
مست رکھتا ہے تِرا بادۂ سرنوش مجھے
ایک دو جام سے نیت مِری بھر جاتی تھی
تری آنکھوں نے بنایا ہے بلانوش مجھے
جیتے جی مجھ کو سمجھتے تھے جو اک بارِ گراں
قبر تک لے کے گئے وہ بھی سرِ دوش مجھے
یاد کرتا رہا تسبیح کے دانوں پہ جسے
کر دیا ہے اسی ظالم نے فراموش مجھے
کب کا رُسوا میرے اعمال مجھے کر دیتے
میری قسمت کہ ملا تجھ سا خطاپوش مجھے

سید نصیرالدین نصیر

No comments:

Post a Comment