Tuesday, 18 March 2014

چمن میں نغمہ سرائی کے بعد یاد آئے

 چمن میں نغمہ سرائی کے بعد یاد آئے
قفس کے دوست، رہائی کے بعد یاد آئے
وہ جن کو ہم تِری قُربت میں بھول بیٹھے تھے
وہ لوگ تیری جدائی کے بعد یاد آئے
وہ شعر یوسفِؑ کنعاں تھے جن کو بیچ دیا
ہمیں قلم کی کمائی کے بعد یاد آئے
حریمِ ناز کے خیرات بانٹنے والے
ہر ایک در کی گدائی کے بعد یاد آئے
ہم اتنے بھی گئے گزرے نہیں تھے جانِ فرازؔ
کہ تجھ کو ساری خدائی کے بعد یاد آئے

احمد فراز

No comments:

Post a Comment