مِری طرح کہیں شائستۂ وفا ہی نہ ہو
وہ شخص کتنا حسیں ہے، کہیں یہ میں تو نہیں
دیارِ دل میں رُلانے پہ کون روتا ہے
یہ سب ہیں اہلِ غم اپنے تئیں، یہ میں تو نہیں
قضا ہوا مِرا کیا کچھ، تِرے خرام کے ساتھ
بچا ہے کیا، یہ ہے دُنیا کہ دِیں، یہ میں تو نہیں
یہ ماہ و سال کی دیمک کے بُھربُھرے گھر ہیں
یہ کِس کا تن ہے، تہِ پوستیں، یہ میں تو نہیں
ستارہ گِیر کس اسپِ غزل کی ٹاپیں ہیں
مہِ ردیف، مہِ پس نشیں، یہ میں تو نہیں
وہ مجھ کو چُھو کے گزرتا چلا گیا خالدؔ
مہک رہا ہے جو مجھ میں، کہیں یہ میں تو نہیں

خالد احمد
No comments:
Post a Comment