وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو یہ یوں سناتا، مجھے بتاتا
وہ اک دفعہ تو میری محبت کو آزماتا، مجھے بتاتا
زبانِ خلقت سے جانے کیا کیا وہ مجھ کو باور کرا رہا ہے
کسی بہانے انا کی دیوار گراتا، مجھے بتاتا
زمانے والوں کو کیا پڑی ہے سنیں جو حالِ دلِ شکستہ
مجھے خبر تھی کہ چپکے چپکے اندھیرے اس کو نگل رہے ہیں
میں اس کی راہ میں اپنے دل کا دیا جلاتا، مجھے بتاتا
منیرؔ اس نے ستم کیا کہ شہر چھوڑ دیا خامشی کے ساتھ
میں اس کی خاطر یہ دنیا چھوڑ جاتا، مجھے بتاتا
منیر نیازی
No comments:
Post a Comment