صحنِ کعبہ بھی یہیں ہے تو صنم خانے بھی
دل کی دنیا میں گلستان بھی ہیں، ویرانے بھی
لوگ کہتے ہیں اجارہ ہے تِرے جلووں پر
اتنے ارزاں تو نہیں ہیں تِرے دیوانے بھی
آتشِ عشق میں پتھر بھی پِگھل جاتے ہیں
کچھ فسانوں میں حقیقت کی جھلک ہوتی ہے
کچھ حقیقت سے بنا لیتے ہیں افسانے بھی
میرے اشعار ہیں تصویرِ تمنا ساغرؔ
ان کی آغوش میں ہیں درد کے افسانے بھی
ساغر صدیقی
No comments:
Post a Comment