تیرا درد بھی یوں جھلکے ہے اب تیری آوازوں سے
جیسے روشنی باہر نکلے شیشے کے دروازوں سے
میں بھی تیرے بازو تھاموں میں بھی تیرے ساتھ اُڑوں
لیکن مجھ کو ڈر لگتا ہے، ان اُونچی پروازوں سے
آنکھیں ڈھونڈتی رہتی ہیں کچھ ، کان سے بجتے رہتے ہیں
میں نے جب سے ناتا توڑا سایوں اور آوازوں سے
دل کے گھاؤ بڑے روشن ہیں آنکھیں لَو دے اُٹھیں گی
لاکھ اپنے چہروں کو چھپاؤ رنگ برنگے غازوں سے
سب کو اپنا حال سنائیں، سب سے تیرا ذکر کریں
کیسے کیسے فن سیکھے ہیں ہم نے زمانہ سازوں سے

رام ریاض
ریاض احمد
No comments:
Post a Comment