Saturday, 22 March 2014

محبت کچھ نہیں ہوتی

محبت کچھ نہیں ہوتی
فقط اک دشت ہوتا ہے اندھیرے کا
کہ جس میں
اک جنوں انگیز موسم
اپنی آنکھوں میں
کسی کا
عکس بھرنے کے لیے
چند اجنبی رستوں پہ
دستک دے کر اپنے آپ کو
بیدار کرتا ہے
ہوا سے پیار کرتا ہے

عارف فرہاد

No comments:

Post a Comment